• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم پر مزید 3 مقدمات درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قیوم آباد سے 3 روز قبل بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی ایچ اے پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف درج مقدمات کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ملزم کو قیوم آباد سے 10 ستمبر کو اہلِ علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ملزم 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

ملزم کے موبائل اور یو ایس بی سے بچوں سے زیادتی کی 100 سے زائد ویڈیوز ملی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید