بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں آج (اتوار کی) شام 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
برلن سے جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کا مرکز زیرِ زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ادھر نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے شمالی بنگال اور پڑوسی ریاست بھوٹان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
گوہاٹی سے آسام حکومت کے مطابق آخری اطلاعات تک زلزلے کے باعث کسی قسم کی اموات اور نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، حکومتی ادارے صورتِ حال سے نمٹے کے لیے تیار ہیں۔