• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالِ مفت: ’دفتر کی گاڑی ہے کہیں ٹھوک بھی دے گا تو خیر ہے‘

’’یار! یہ سب سیاست دان چور ہیں۔ مُلک کو مالِ مفت کی طرح لُوٹ کر کھا گئے ہیں۔‘‘ عثمان نے اپنے دوست امان سے کہا۔ عثمان کے ہاں دونوں کی بیٹھک جمی تھی۔

’’ہاں یار! کہتا تو تُو ٹھیک ہے۔‘‘ امان نے عثمان کی تائید کی۔

اتنے میں عثمان کا بیٹا شایان اندر آیا۔ ’’پاپا! ذرا گاڑی کی چابی دے دیں۔‘‘ سولہ سالہ شایان نے عثمان سے کہا۔

’’ہاں، یہ لو۔‘‘ عثمان نے گاڑی کی چابی نکال کر اُس کے ہاتھ میں پکڑادی۔

’’ تم تو شایان کو گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ پھر اب کیوں؟‘‘ امان نے شایان کے جانے کے بعد سوال کیا۔

’’ ہاں! وہ پہلے میری ذاتی گاڑی تھی۔ اب دفتر سے مل گئی ہے۔ کہیں ٹھوک بھی دے گا تو خیر ہے۔ گاڑی کی مرمت وغیرہ دفتر کے ذمّے ہے۔‘‘ عثمان وضاحت کرکے پھر سے سیاست دانوں کو بُرا بھلا کہنے لگا۔

ناقابل اشاعت نگارشات اور ان کے تخلیق کار برائے صفحہ ’’ڈائجسٹ‘‘

٭ لندن کی ایک رات (جمیل ادیب سیّد، کراچی) ٭ جھروکا(حسیب ہاشمی) ٭ لاپروا کون؟ (زہرا یاسمین، کراچی) ٭ انتخاب(بلقیس متین، کراچی) ٭احساس (زاہد حسین) ٭ بجٹ (سید محسن علی)٭بوجھ (خنساء محمد جاوید) ٭ویلکم پارٹی (روزینہ خورشید، کراچی)٭ صَفر کا مہینہ (صبور مشتاق حسن، رمضان گارڈن، کراچی)۔

ناقابلِ اشاعت کلام اور اُن کے تخلیق کار

الوداع ماہِ رمضان، اہلِ غزہ کی عیدین، ایران کی فتح(سیّد ذوالفقار حسین نقویؔ، کراچی) اِک درد تھا پنہاں مِرے ابّا کی چَھڑی میں(نیّر رضوی، لیاقت آباد، کراچی) صفر المظفر کا مہینہ (صبور مشتاق حسین،رمضان گارڈن، شُو مارکیٹ) محرم الحرام (صبا احمد)ٹرمپ کا نوبل پرائز (محمد سلیم راجا، لال کوٹھی، فیصل آباد)۔

سنڈے میگزین سے مزید