9 شہریوں کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کردیا گیا ہے، یہ گرفتار ملزم گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم 2019 میں بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پنجاب پولیس کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔