سکھر +رانی پور+نوشہرو فیروز(بیورو رپورٹ/ نامہ نگاران) جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، قبائلی تنازعات کے خاتمہ کے لئے شروع کردہ امن مارچ کندھکوٹ، شکارپور سے گزر کر سکھر پہنچا، صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود کی قیادت میں شروع کردہ امن مارچ قافلہ کے شرکاء کا نیو بس ٹرمینل پر استقبال کیا گیا۔