• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب منفرد شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، دورہ عوام کے مفاد میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا باعث بنے گا۔

وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید