چین نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی این ویڈیا کی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا۔
برطانوی جریدے کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کی بائٹ ڈانس اور علی بابا سمیت دیگر کمپنیوں کو امریکی کمپنی سے چپس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکی کمپنی این ویڈیا کی تمام آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپس کی خریداری اور آرڈرز بھی منسوخ کر دیں۔