بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں اس سال ماں بننے کی افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس حوالے سے ان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہی وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ہاں پہلے بچے کی آمد کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
شادی سے قبل ایک طویل عرصے تک کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں گرم رہیں، اس وقت ان دونوں نے اپنے رشتے کو خفیہ رکھا تھا۔
2021ء میں اس جوڑے نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی جس کے 1 سال بعد ہی ان کے والدین بننے کی افواہیں شروع ہو گئی تھیں، جبکہ اس بار جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر بظاہر سچ ہے۔
2010ء میں تقریباً ایک دہائی پہلے جب کترینہ کیف کو اپنے مستقبل کے شوہر وکی کوشل سے پیار ہوا تو انہوں نے شادی کرنے اور خاندان بنانے کی اپنی خواہش کے بارے میں بات کی تھی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں شادی کے خیالات کے بارے میں کترینہ کیف نے کہا تھا کہ یہ تجربہ مختلف لوگوں کے لیے مختلف ہو گا لیکن میرے لیے یہ بہت اہم ہے، میں اس سوچ کی حامل ہوں کہ شوہر اور بچے ہونا بہت اہم ہے، میں شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے اور خوش گوار زندگی گزارنے کا خواب دیکھتی ہوں۔