• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، آج امن مارچ سے خطاب کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بدھ کوکراچی پہنچ گئے مولانا فضل الرحمان جمعرات کوجے یو آئی سندھ کی جانب ہو نیوالے امن مارچ سے خطاب کریں گے ، ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی سندھ کا امن مارچ 14 ستمبر کو کشمور سے شروع ہوا تھا ، امن مارچ کی قیادت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور مولانا راشد محمود سومرو نے کی ، سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں عوام کی نمائندگی کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید