• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب میں سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  سڑکوں، پلوں اور انفرا اسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے ہدایت پر ضلع اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔  سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بھی قائم کر دیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ڈیش بورڈ پر خود سیلاب متاثرین کی امدادکی مانیٹرنگ کریں گی۔ سروے کے لیے ٹیم میں اربن یونٹ، ریوینیو، زراعت اور فوج کے نمائندے شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے، کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے۔

قومی خبریں سے مزید