ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں حالیہ پاک سعودی دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے پر تفصیل سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی معاملات موضوعِ بحث آئے۔