• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق پر مسلح شخص کا حملہ

نوابشاہ(پ ر ) نوابشاہ اخبار فروش یونین کے جنر ل سیکرٹری عبدالخالق پر مسلح شخص نے حملہ کر کے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔جس پر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن نے مزمت کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن عبدالخالق پر پرائمری ٹیچر نے حملہ کیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا۔واقعے کے بعدنوابشاہ اخبار فروش یونین کے صدر محمد اشرف قریشی،چیئر مین محمد شفیع اور دیگر اراکین رضوان قاضی،عبدالمالک،منصور سومرو، اکرام شیخ ،عمر فاروق ،عرفان قاضی اور افضال قریشی سمیت دیگر نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث شخص کو فوری گرفتار کیا جائے ۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ٹکا خان عباسی نے عبدالخالق پر تشدد کی مزمت کرتے ہوئے اسے اخباری صنعت پر حملہ قرار دیا ہے ۔ٹکا خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے اخبار فروشوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور پر ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ملک بھر کے اخبار فروش شدید احتجاج کریں گے۔دریں اثنا انجمن اخبارفروشاں حیدرآباد کے صدر سیدعامر افضال ‘جنرل سیکریٹری عبدالحکیم منان‘ جوائنٹ سیکریٹری صغیراحمد ‘سیکریٹری مالیات عمران شریف اور اراکین مجلس عاملہ نے نواب شاہ اخبار فروش یونین کے جنرل سیکریٹری اورممبر فیڈریشن عبدالخالق پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ ملزم کو فوری طورپر گرفتارکرکے سخت سزادی جائے بصورت دیگر ملک بھرکے اخبار فروش احتجاج کرینگے ۔
تازہ ترین