چینی وزارت کامرس کا کہنا ہے ٹک ٹاک کے معاملے پر چین کا مؤقف واضح ہے، چینی حکومت اداروں کی خواہشات کا احترام کرتی ہے، کمپنیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ منڈی کے اصولوں کی بنیاد پر کاروباری مذاکرات کریں۔
چین کی وزارتِ کامرس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امید ہے امریکا چین کے ساتھ تعاون، اور وعدوں کو ایمانداری سے پورا کرے گا۔
چین کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں امریکا ٹک ٹاک سمیت چینی کمپنیوں کو کاروبار کے لیے کھلا، منصفانہ، غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور دوطرفہ اقتصادی تجارتی تعلقات میں مستحکم، پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔