کمالیہ میں سیلاب سے متاثرہ شخص اور معذور خاتون کی بیٹی کے جہیزکا سامان سیلاب میں بہہ جانے کے معاملے کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نے ’جیو نیوز‘ کی خبر پر نوٹس لے لیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معذور خاتون کو بیٹی کے جہیز کے لیے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوا دیا۔
متاثرہ خاندان نے امدادی چیک بھجوانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
واقعہ کمالیہ کے گاؤں تارا حویلی میں پیش آیا تھا جہاں سیلاب میں معذور خاتون کی بیٹی کا جہیز ڈوب گیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
سیلاب کی نذر ہونے والے جہیز کے سامان کو بوڑھی والدہ نے کھیتوں میں محنت مزدوری کر کے جمع کیا تھا۔ متاثرہ خاندان کی جانب سے ’جیو نیوز‘ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔