پاکستان میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025 کا اعلان کردیا گیا۔
یہ فیسٹیول 30 اکتوبر 2025 سے 7 دسمبر 2025 تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوگا۔
2024 کے میلے میں 40 ملک شریک تھے، اس بار 100 ملکوں کے فنکاروں کی شرکت سے نئی تاریخ رقم ہوگی، کراچی کے دل سے اٹھنے والی آواز دنیا کے کونے کونے کو فن اور فنکاروں کے اتحاد کا پیغام دے گی۔
ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں ثقافت گفتگو کرے گی اور انسانیت محو رقص ہوگی۔