بھارتی پنجاب میں موسم سرما کی آمد سے قبل فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات شروع ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 دنوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے 48 واقعات رپورٹ ہوئے۔
پنجاب پولیس نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 12 ایف آئی آر درج کرلی ہیں۔
فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا فضائی آلودگی اور اسموگ کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
گزشتہ سال بھارتی پنجاب کے 8 اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کے 6 ہزار 8 سو 15 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔