• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حارث کے بھائی بھارت کی شکست پاکستان کی جیت کیلئے پٍرامید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد حارث کے بھائی محمد انس نے کہا ہے کہ پوری امید ہے آج کے میچ میں بھارت کو پاکستان شکست دے گا۔

ویڈیو بیان میں محمد انس نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی پوری ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں ہیں، حارث سے بھی توقع ہے کہ آج وہ بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین پرفارمنس دے گی، پوری امید ہے آج پاکستان بھارت کو شکست دے گا، تمام ٹیم کا فوکس آج کے میچ پر ہے۔

محمد انس نے کہا کہ محمد حارث کی والدہ سے بات ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ان شاء اللّٰہ آج کے میچ میں ہم بھارت کو شکست دیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ محمد حارث نے فیملی سے گفتگو میں تمام قوم سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید