• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان کے غلط آؤٹ پر ہنگامہ،’ناٹ آؤٹ‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے دوران اوپنر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے تھرڈ امپائر کے فیصلے نے تنازع کھڑا کر دیا، سوشل میڈیا پر ناٹ آؤٹ کا ٹرینڈ بن گیا۔

قومی ٹیم کے فینز نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آگئی، گیند زمین کو چھونے کے بعد بھارتی وکٹ کیپر کے دستانوں میں گئی، اس کے باوجود فخر زمان کو آؤٹ قرار دیا گیا۔











 کچھ صارفین تو اس کو پاکستان بمقابلہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور امپائر بھی قرار دے چکے ہیں۔

صارفین نے کئی طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت چیٹنگ کے بغیر نہیں جیت سکتا، اس کو جیتنے کے لیے ہر میچ میں امپائر کی سہولتکاری چاہیے ہوتی ہے۔

متنازع فیصلے پر بھارت میں بھی آوازیں بلند ہونے لگیں، بھارتی صحافی راہول راوت نے بھی اس فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گیند وکٹ کیپر کے دستانوں میں جانے سے پہلے زمین کو چھو گئی تھی۔

گلوکار علی ظفر نے بھی فخر زمان کو غلط آؤٹ قرار دیا، تاہم ٹیم کو بیٹنگ کارکردگی پر مبارکباد بھی دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید