• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر گوجرانوالہ سید نوید شیرازی کی ترقی پر فرانس میں مقیم پاکستانیوں کا اظہار مسرت

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید احمد شیرازی.
 کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید احمد شیرازی.

حکومت پاکستان کی جانب سے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید احمد شیرازی کی گریڈ 21 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

فرانس میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ سید نوید احمد شیرازی جیسے فرض شناس افسران ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کے دورِ کمشنری میں گوجرانوالہ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں نے مزید کہا کہ کمشنر کی گریڈ 21 میں ترقی پر وہ دلی خوشی محسوس کرتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔ 

انہوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرانے میں ذاتی دلچسپی لی اور ہر ممکن طریقے سے ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔

قومی خبریں سے مزید