• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، درمیانے درجے کا سیلاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، اس وقت پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہو گیا۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج پر بہاؤ کم ہوکر معمول پر آگیا ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک پر آگیا ہے۔

اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب  برقرار ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

دوسری جانب سيلاب کے باعث سجاول میں کچے کے 26 دیہات زیرآب آچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 500 گھروں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں اور 4 ہزار سے زائد متاثرین حفاظتی پشتوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوتے ہی امدادی کیمپوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید