ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور ناکامی کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گیا۔
مریم نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا، ’محسن برو، انڈر19 کے لڑکوں کو ہی کھلا لو، پلیز۔‘
اداکارہ کا یہ طنزیہ اور مزاحیہ جملہ شائقین کو خوب بھایا اور ان کا پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ کرکٹ مداحوں نے بھی ٹیم کی موجودہ پرفارمنس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مریم نفیس کے تبصرے پر دلچسپ ردعمل دیے۔
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 172 رنز کا ہدف دیا، جو بھارتی ٹیم نے 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا، اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں بھارت گرین شرٹس کو شکست دے چکا ہے۔
بھارت کے خلاف مسلسل ناکامیوں کے باعث پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات دھندلے ہوگئے ہیں۔ اب گرین شرٹس کو اگلے دونوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے۔