• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد چینی انفلوئنسر نے اپنے مداح کو جیون ساتھی بنالیا

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

چین کے صوبہ حنان کی منفرد لہجے اور خاص انداز کی وجہ سے شہرت پانے والی پاکستانی نژاد چینی انفلوئنسر فان زیہہ (Fan Zihe) نے اپنے مداح سے شادی کرلی۔

چینی میڈیا کے مطابق فان زیہہ کو بچپن میں پاکستان میں ایک ڈبے میں چھوڑ دیا گیا تھا، جہاں سے ایک بےاولاد چینی جوڑے نے انہیں گود لے لیا، یہ جوڑا پاکستان میں کام کرتا تھا اور بعدازاں فان کو اپنے ساتھ حنان لے آیا، انہوں نے محبت سے پرورش کرتے ہوئے بچی کا نام فان زیہہ رکھا، جس کا مطلب لمبی عمر ہے۔

2023ء کے آخر میں فان زیہہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ نوڈلز کھاتے ہوئے مقامی حنان لہجے میں تعریف کر رہی تھیں، اس ویڈیو نے 14 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کیے اور فان کو راتوں رات شہرت مل گئی، ان کی منفرد خوبصورتی اور والدین کے ساتھ محبت بھرا رشتہ دیکھ کر لوگ متاثر ہوئے۔

ان کے شوہر لیو شیاوشوائی (Lyu Xiaoshuai) کے نام سے جانے جاتے ہیں، جو شروع سے ہی فان کے مداح تھے، انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فان کی ویڈیو دیکھ کر وہ ان کی منفرد مگر دلکش خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے۔

دونوں کی پہلی ملاقات دوستوں کے ساتھ ایک ڈنر میں ہوئی، جس کے بعد رابطہ قائم ہوا اور آہستہ آہستہ تعلق دوستی سے محبت میں بدل گیا۔

لیو شیاوشوائی نے فان کی زندگی کی جدوجہد دیکھ کر ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، وہ اپنی نوکری چھوڑ کر حنان واپس آگئے تاکہ فان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سنبھال سکیں۔ انہوں نے ویڈیوز ایڈٹ کرنا سیکھا، مداحوں کے پیغامات کا جواب دیا اور کھیتوں میں بھی ان کی اور ان کے والدین کی مدد کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید