روس اور ایران کے درمیان رواں ہفتے نئے جوہری معاہدے متوقع ہیں جن کے تحت روس ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق روسی دورے پر موجود ایران کے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہری معاہدوں میں 8 ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدےپر بات چیت ہو چکی ہے، رواں ہفتے معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی پروجکٹ پر عمل درآمد کا آغاز ہو جائے گا۔