عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر پاکستان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں غربت کی موجودہ شرح 25 اعشاریہ 3 فیصد ہے، گزشتہ 3 برس میں غربت کی شرح میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 2022 میں غربت کی شرح 18 اعشاریہ 3 فیصد تھی، گزشتہ برس غربت کی شرح 24 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق 2001 سے 2015 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں سالانہ 3 فیصد کمی ہوئی جبکہ 2015 سے 2018 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں سالانہ ایک فیصد کمی ہوئی لیکن 2022 کے بعد غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔