• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے: شزا فاطمہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی، ڈیٹا کا استعمال اور ملک میں فری لانسر بڑھ رہے ہیں، پاکستان پائیدار معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 سال کے ٹیکس کے اعداد بھی شاندار ہیں، ایس آئی ایف سی نے اندرونی مسائل کو حل کر کے راہ ہموار کی۔ ایف بی آر اور دیگر اداروں کی ڈیجٹائزیشن شروع کر دی ہے، 30 سال سے کم عمر 60 فیصد نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پیکٹ میں آئی ٹی اہم ہے، انٹرنیٹ کنکشن کے لیے دو سب مرین لائنز لینڈ کر چکی ہیں، 3 لائنز پر کام کررہے ہیں، چین سے بات کر رہے ہیں، 274 میگا ہرٹز اسپکٹرم 8 لین کی گاڑیاں دو لین میں چل رہی ہیں، یہ کنکٹوٹی پر اثر انداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ میں جمود کیسز کو سال کے آخر تک حل کرلیں گے، سال کے آخر تک ہمارا اسپکٹرم ایک ہزار میگاہرٹز ہوجائے گا، سات شہروں کو فائیو جی ٹیکنالوجی فراہمی سے آغاز کر کے پورے ملک میں جائیں گے، نوجوانوں کو اے آئی اور سائبر سیکیورٹی کی صلاحیت دینی ہے۔ 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی تربیت دیں گے۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، عام شہری سے وزیراعظم تک کی محنت نظر آتی ہے، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید