• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر طوفان’راگا سا‘ ہانگ کانگ کی طرف بڑھنے لگا

فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سپر طوفان ’راگاسا‘ اب ہانگ کانگ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

طوفان کے پیش نظر چین میں ڈبل ریڈ الرٹ نافذ کردیا گیا ہے، صوبہ گوانگ ڈونگ کے 10 شہروں میں دفاتر، اسکولز، ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

چین میں 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ہانگ کانگ میں بھی سپر مارکیٹوں سے کھانے پینے کی اشیا کے شیلف خالی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز فلپائن میں طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے سڑکیں زیر آب آگئیں، درخت اکھڑ گئے، عمارتوں کی چھتیں اُڑ گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید