• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں انسانی صورتحال بدترین سطح پر ہے: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس—فائل فوٹو
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس—فائل فوٹو

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتِ حال بد ترین سطح پر ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی ضروری ہے، وہاں سے یرغمالیوں کی رہائی بھی ہونی چاہیے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو عالمی امن کا ضامن ہونا چاہیے۔

انہں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا قیام عالمی یکجہتی اور بین الاقوامی امن برقرار رکھنے کے لیے ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید