دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہوگیا جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک پر آ گیا۔
اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی ہوگئی، پانی 56 ہزار کیوسک ہونے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دوسری جانب ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔