• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہر بنگلورو کے مندروں سے جعلی پجاری بن کر سونا چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے شہر بنگلورو کے مندروں سے سونا چوری کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ملزم جعلی پجاری اور دوسرا اس کا مددگار بن کر وارداتیں کرتا تھا۔

ملزمان کے حوالے سے 13 کیسز رپورٹ ہوچکے تھے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے 14 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ملزم کی عمر 51 اور دوسرے کی عمر 31 سال ہے، ان کے قبضے سے موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

دونوں ملزمان نے گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران جرائم کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسا شاہانہ طرزِ زندگی جینے کے لیے کرتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید