فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام چاہتے ہیں تو غزہ جنگ ختم کرانا ہوگی۔
میکرون نے کہا کہ ایک ہی شخص ہے جو جنگ بندی کروا سکتا ہے اور وہ ٹرمپ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پر ذمہ داری اس لیے بھی ہے کہ غزہ جنگ کے لیے ہتھیار ہم نہیں دیتے، ہم وہ آلات اسرائیل کو مہیا نہیں کرتے جو غزہ جنگ کو بڑھاوا دیں۔
صدر میکرون کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کرنے کے لیے ہتھیار اور آلات امریکا اسرائیل کو دیتا ہے۔
میکرون نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں صدر ٹرمپ نے دنیا کی سات جنگیں رُکوانے کا کہا، انہیں نوبیل امن انعام ملنا اسی صورت میں ممکن ہے جب غزہ تنازع بھی ختم کرائیں۔
فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ ختم کروانے کے لیے ہمیں اسرائیل پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔