• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کیلئے ’شاہین ڈرونز‘ کا استعمال

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی میں ایک بلند عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے جدید ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

گزشتہ دوپہر دبئی کے علاقے البرشاء میں ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی جس پر قابو پانے کے لیے جدید ’شاہین ڈرونز‘ کو استعمال کیا گیا تھا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق آگ 14 منزلہ رہائشی عمارت میں لگی تھی، جس کے فوری بعد رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق ان جدید ڈرونز کو بلند عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات میں مدد کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے، ان جدید ڈرونز میں 1200 لیٹر تک پانی یا فوم لے جانے کی گنجائش موجود ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید