ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیویز کے حکام کے مطابق گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔