پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بیان بازی روکنے پر تیار ہوگئے تھے۔
پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی تھی۔
حکومتی وفد اور صدر مملکت کی ملاقات میں اتفاق ہوا تھا کہ کسی بھی بڑے ایشو پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کا مؤقف سُنا جائے گا۔