• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایس بی سی اے کی مخدوش عمارتوں کیخلاف کارروائیاں، 540 عمارتیں خطرناک قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ 

اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کا کہنا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔

ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو مرحلہ وار گرایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید