کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں کلینک میں ڈکیتی کے دوران اسٹاف سے موبائل فون اور جیولری چھین لی گئی۔
پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے کلینک کے اسٹاف سے رقم اور مریضوں سے موبائل فون چھینے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے کلینک میں موجود خاتون سے انگوٹھی بھی چھینی اور کیش کاؤنٹر پر کھڑے اسٹاف پر تشدد بھی کیا، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔
پولیس نے کلینک پر ہونے و الی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب محمود آباد نمبر 6 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔