• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی کوہ پیماؤں نے ہاشو پیک II کامیابی سے سر کرلی

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

جاپانی کوہ پیماؤں یوڈائی سوزوکی، گینکی نارومی اور ہیروکی یاماموتو نے پاکستان کے سلسلۂ کوہ قراقرم میں واقع 6,080 میٹر بلند چوٹی ہاشو پیک II سر کرلی۔

پاکستان آمد پر ان کا استقبال الپائن کلب آف پاکستان (ACP) کے نائب صدر کرار حیدری نے کیا، جنہوں نے ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور آئندہ مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپانی کوہ پیماؤں نے اس موقع پر کہا کہ قراقرم کی بلند و بالا چوٹیوں پر چڑھنا ان کے لیے ایک شاندار تجربہ رہا اور پاکستان کے پہاڑوں کے مناظر دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔

گینکی نارومی IFMGA سرٹیفائیڈ ماؤنٹین گائیڈ ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی کوہ پیماؤں اور گائیڈز کی تربیت میں الپائن کلب کے ساتھ تعاون کریں گے۔

الپائن کلب کے صدر عرفان ارشد خان کی جانب سے جاپانی ٹیم کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید