• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی کا شہباز حکومت کو پرامن احتجاج سے گھر بھیجنے کا اعلان

محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو
محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت کو پُرامن احتجاج سے گھر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جسٹس (ر) شاہد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے تو بحران سے نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ تک نہیں، نوکریاں بک رہی ہیں، جو نوکری بیچتا ہے ایمان بیچتا ہے، اس کو ترقی ملتی ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی پارٹی بھی اب گناہوں میں شریک ہے، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک شروع کی اور پھر لندن پہنچ گئے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہم کسی کوگالی نہیں دیں گے یا گولی نہیں ماریں گے، پُرامن احتجاج کریں گے، شہباز شریف کی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ گلگت سے کوئٹہ تک احتجاج کیا جائے گا، ہم نے مل کر خیبر پختون خوا اور سندھ سمیت بلوچستان میں احتجاج کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو نکالیں گے جو اس حکومت سے جان چھڑائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید