پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور کر لی۔
درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل بینچ نے کی۔
سلمان اکرم راجہ نے عدالتِ عالیہ میں حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست دائر کی تھی، جو 28 اکتوبر تک کے لیے منظور کر لی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے بینچ نے سلمان اکرم راجہ کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔