ہانگ کانگ اور تائیوان میں تباہی مچانے والا طاقتور سمندری طوفان راگاسا چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ (Guangdong) سے ٹکرا گیا۔
گوانگ ڈونگ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے درجنوں درخت گر گئے، کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اس سے پہلے طوفان راگاسا نے تائیوان میں تباہی مچائی، مختلف حادثات میں سترہ افراد ہلاک، پچاس زخمی اور سترہ لاپتا ہوگئے۔
علاقے میں پُل اور سڑکیں بہہ گئیں، جبکہ تین ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہانگ کانگ کے ساحلی علاقے میں ہوٹل طوفانی لہروں کی زد میں آگیا، شیشے کے دروازے ٹوٹ کر بکھر گئے، سڑکیں اور رہائشی مکانات زیر آب آگئے تاہم خوز قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔