• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور ٹرمپ کی آج ملاقات کا امکان، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی آج واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید