• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ملاقات

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی ہے۔ 

دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلادیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا۔

پروفیسر محمد یونس نے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ 

قومی خبریں سے مزید