جنوب مغربی چین میں دنیا کا سب اونچا پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے انچے پل ’ہوا جیانگ گرینڈ کینین برج‘ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
یہ پل چین کے صوبے گوئیژومیں واقع ہے، اس کی کل لمبائی 2 ہزار 890 میٹر ہے، جبکہ اسکے مرکزی حصے کی چوڑائی 1 ہزار 420 میٹر ہے، اور یہ نیچے بہنے والے دریا سے 625 میٹر بلند ہے۔
یہ ایک فولادی پل ہے، جس میں 22 ہزار ٹن فولاد استعمال کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر پیرس میں واقع 3 آئیفل ٹاورز کے فولاد کے برابر ہے۔
اس پل کی تعمیر کا کام 2022ء کے اوائل میں شروع ہوا تھا۔
اس پل کی تعمیر سے 2 گھنٹے میں مکمل ہونے والا سفر صرف 2 منٹ میں پوارا ہوسکے گا۔
بتاتے چلیں چین کے صوبے گوئیژومیں دنیا کے 100 اونچے پلوں میں سے آدھے اسی صوبے میں واقع ہیں۔