• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے سویابین کی خریداری ٹیرف ہٹانے پر منحصر ہے: چین

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ غیر معقول ٹیرف ختم کرے تاکہ دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے اور عالمی معیشت میں استحکام آئے۔

چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سویابین تجارت کے معاملے میں امریکا کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے، چین سویا بین کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین عموماً امریکا سے ہی سویا بین خریدا کرتا تھا مگر  اس بار امریکا کے ساتھ ٹیرف تنازع اور بیونس آئرس کی جانب سے اناج پر برآمدی ٹیکس ختم کرنے کے باعث چین ارجنٹائن سے کم از کم 10 کارگو سویابین خرید رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید