ایران نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ اس کی جوہری پالیسی پر مذاکرات کے لیے بات چیت کا امریکی دعویٰ جھوٹ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حوالے سے تہران سے جاری بیان میں کہا کہ سفارتکاری کی خواہش کا امریکی دعویٰ دھوکا دہی اور صریح تضاد کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ ایک ملک پر بمباری، سفارتی مذاکرات اور سفارتکاری کی بات ایک ساتھ نہیں کی جا سکتیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکا ایران سے مذاکرات کی خواہش کے ساتھ بات کر رہا ہے۔