لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں 5 افراد نے مسجد کے چندے کے ڈبے ہتھوڑوں سے توڑ کر لوٹ لیے، ملزمان نے دن دیہاڑے واردات کی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
پولیس کے مطابق 5 ملزمان نے ہتھوڑوں سے مسجد کے تین غلے توڑ کر واردات کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں ملزمان کو ہتھوڑے مار کر غلے توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان غلے توڑ کر کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔