• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ کے اشارے پر شاہین آفریدی کی جادوئی گیند، میچ کا پانسہ پلٹ گیا

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پاک بنگلا دیش میچ کے دوران قوممی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے اشارے پر شاہین شاہ آفریدی نے جادوئی گیند کروا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

دبئی میں ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں ایک یادگار لمحہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑی سلمان علی آغا کے ذریعے شاہین شاہ آفریدی کو سست گیند (سلوور بال) کرانے کا اشارہ دیا۔

 شاہین نے کوچ کے حکم پر بیک آف دی ہینڈ سلوور گیند پھینکی، جس پر بنگلادیش کے کھلاڑی شميم حسین کیچ آؤٹ ہوگئے۔

شاہین نے وکٹ لینے کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کوچ کے اشارے کو تسلیم کیا، جس پر مائیک ہیسن بھی خوشی سے جھوم اٹھے، یہ لمحہ ناصرف گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کے لیے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ گفتگو بن گیا۔

 سوشل میڈیا پر مائیک ہیسن کے چرچے ہونے لگے، صارفین نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اشارے کو بہترین حکمت عملی قرار دیا۔














































واضح رہے کہ حارث رؤف، شاہین آفریدی، صائم ایوب اور محمد نواز کی شاندار بولنگ پرفارمنس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رن بناکر نمایاں رہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے دو اور نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شاہین آفریدی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید