پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہوناچاہیے، شاندار میچ جیتا ہے۔
دبئی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔
مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی، شاندار نتائج سامنے آئے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف، شاہین آفریدی، صائم ایوب اور محمد نواز کی شاندار بولنگ پرفارمنس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
صرف ایک سو چھتیس رن کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا، پاکستان ٹیم آٹھ وکٹ پر 135 رن بناسکی تھی۔
محمد حارث اکتیس اور محمد نواز 25 رن بناکر نمایاں رہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے دو اور نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
شاہین آفریدی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پاکستان نے میچ گیارہ رن سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔