• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بحری امور کا پورٹ قاسم بندرگاہ پر برآمدات کے فروغ کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم پر بندرگاہ کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کو بڑھا کر سیمنٹ اور کلنکر کی برآمدات کے فروغ کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر دو اضافی کثیر المقاصد برتھوں کی تعمیر کو تیز کرنے کی ضرورت ہےجس سے برآمدی کارگو کو زیادہ موثر طریقے سے ہینڈل کرنے کے لیے بندرگاہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریئر ایڈمرل سید معظم الیاس کی سربراہی میں تمام بڑی بندرگاہوں کی نمائندگی کرنے والی ذیلی کمیٹی نے برآمدی صلاحیتوں کو تیز کرنے کے لیے اہم سفارشات کو حتمی شکل دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی لاجسٹکس کو سپورٹ کرنے کے لیے پورٹ قاسم پر 30ہزارمیٹرک ٹن کی گنجائش کے ساتھ ایک اضافی سٹوریج کی سہولت کی تعمیر کے منصوبے بھی جاری ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید