پاکستان میں سیلابوں سے تباہی پر چین کی جانب سے بھرپور امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چین پاکستان کو 100 ملین یوآن کا اضافی امدادی سامان دے گا۔
چینی سفارتخانے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس امداد سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شراکت ہوسکے گی۔
ترجمان کے مطابق 100 ملین یوآن کی ہنگامی اضافی امداد 2 ملین ڈالر کی پہلی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے۔