• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی کولمبین صدر کو فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی

کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کر کے اشتعال انگیزی کی، ان کا ویزا منسوخ کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کرکے کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو نے لاپروائی کا ثبوت دیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کولمبین صدر نے امریکی فوجیوں کو اُکساتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ سرکاری احکامات کی نافرمانی کریں اور اس لاپروائی اوراشتعال انگیزی پر ہم ان کا ویزا منسوخ کریں گے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید